وزیر اعظم نے اپوزیشن کو الیکشن تحقیقات کی بڑی پیشکش کر دی

وزیر اعظم نے اپوزیشن کو الیکشن تحقیقات کی بڑی پیشکش کر دی

 وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے قانونی یا غیر قانونی ہونے کا فیصلہ کرنے کے لیے 2018 سے تحقیقات شروع کر لی جائیں سب حقائق سامنے آ جائیں گے اور دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا۔

وزیراعظم نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کے خطاب کا جواب دیا اور کہا کہ جو لوگ موجودہ حکومت کو غیر قانونی قرار دیتے ہیں، وہ آئیں اور 2018 سے تحقیقات شروع کروا لیں، پھر 2024 تک بھی معاملہ دیکھ لیا جائے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اگر 2018 میں بننے والی حکومت قانونی تھی تو پھر موجودہ حکومت بھی قانونی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بات نکلے گی تو پھر دور تلک جائے گی اور ماضی کے تمام معاملات سامنے آئیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ 2018 میں بھی بہت سے سوالات اٹھائے گئے تھے اور اگر تحقیقات کا آغاز کیا جائے تو ہر دور کے حقائق سامنے آ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:گاڑی خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری، 850 سی سی سے 1800 سی سی تک درآمدی گاڑیاں سستی

ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے اپوزیشن کو مشورہ دیا کہ اس موقع پر اختلافی معاملات پر بات کرنے کے بجائے قومی مفاد کو ترجیح دی جائے کیونکہ ایران کے صدر اہم دورے پر پاکستان آ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے مفاد کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا اور ایسے مواقع پر سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر قومی معاملات کو اہمیت دینی چاہیے۔

وزیراعظم کے بیان کے بعد قومی اسمبلی میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان کے درمیان سیاسی صورتحال اور ماضی کے انتخابات سے متعلق بحث بھی جاری رہی۔

editor

Related Articles