مارگلہ ہلز پر لگی آگ بے قابو، پاک آرمی کے ہیلی کاپٹرز بھی آگ بجھانے میں مصروف

مارگلہ ہلز پر لگی آگ بے قابو، پاک آرمی کے ہیلی کاپٹرز بھی آگ بجھانے میں مصروف

مارگلہ ہلز پر لگی آگ بے قابو ہوگئی، پاک آرمی اور سکس ایوی ایشن اسکواڈ رن کے ہیلی کاپٹر آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلا م آباد میں مارگلہ ہلز کے سید پور ویلج رینج میں آگ لگ گئی جس پر قابو پانے کی کوششیں کی جارہی ہیں ۔وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات پر پاک آرمی اور سکس ایوی ایشن اسکواڈرن کے ہیلی کاپٹر بھی آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ سی ڈی اے کے 75سے زائدفائر فائٹرز بھی آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ مزید ٹیمیں بھی روانہ کی جارہی ہیں۔ تیز ہواوجہ سے آگ بجھانے میں مشکلا کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور آگ کی شدت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

 

مزید پڑھیں: اسلام آباد مارگلہ ہلز میں آگ لگ گئی

 

اس حوالے سے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر بھجوانے پر پاک آرمی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے خصوصی ہدایات ہیں کہ مارگلہ ہلز پر لگی آگ جلد از جلد بجھائی جائے ۔ ان کا کہنا ہے کہ یقین بنایاجائے کہ آگ سے کسی انسانی جان کو نقصان نہ پہنچےاور جس قدر ہوسکے جنگلی حیات کا تحفظ کیا جائے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *