فنانس بل 2026-27 کی منظوری کے بعد درآمدی گاڑیوں کے خریداروں کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آ گئی ہے حکومت کی جانب سے چھوٹی اور درمیانی کیٹیگری کی امپورٹڈ گاڑیوں پر ٹیکس اور ڈیوٹی میں کمی کر دی گئی ہے جس کے باعث ان گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے
نئے ٹیکس نظام کے تحت 1800 سی سی تک کی درآمدی گاڑیوں پر ٹیکس بوجھ نمایاں کم کیا گیا ہے جبکہ ان گاڑیوں پر اسپیشل ایکسائز ڈیوٹی بھی ختم کر دی گئی ہے
تفصیلات کے مطابق 1800 سی سی درآمدی گاڑیوں پر مجموعی ڈیوٹی اور ٹیکس 156 فیصد سے کم کر کے 74 فیصد کر دیا گیا ہے۔ 1500 سی سی سے بڑی درآمدی گاڑیوں پر ڈیوٹی 91 فیصد سے کم کر کے 57 فیصد کر دی گئی ہے
1000 سے 1500 سی سی تک درآمدی گاڑیوں پر ٹیکس اور ڈیوٹی 76 فیصد سے کم کر کے 52 فیصد کر دی گئی ہے۔ 850 سی سی درآمدی گاڑیوں پر ڈیوٹی 66 فیصد سے کم کر کے 42 فیصد کر دی گئی ہے
حکومت کے مطابق ٹیکس میں کمی کا مقصد آٹو سیکٹر کو فروغ دینا صارفین کو ریلیف فراہم کرنا اور چھوٹی و درمیانی گاڑیوں کی دستیابی بہتر بنانا ہے
نئی شرحوں کے اطلاق کے بعد 850 سی سی سے 1800 سی سی تک کی درآمدی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کی توقع ہے جبکہ مارکیٹ میں نئی گاڑیوں کی خرید و فروخت میں بھی بہتری آنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے