پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الر حمٰن کو پی ٹی آئی سے اتحاد مہنگا پڑے گا ۔ سربراہ جمعیت علمائے اسلام زیرک آدمی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )سے اتحاد کی صورت میں جے یو آئی کے سربار مولانا فضل الرحمان کو بڑی قیمت ادا کرنا پڑے گی ۔ ان کوپاکستان تحریک انصاف سے اتحاد کی صورت میں سیاست اور ذات دونوں بچانا پڑ یں گی ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیے کہ ملک کی معاشی حالت کو دیکھ کر بجٹ بنا ئے ۔ اس بات کا سب کو علم ہے کہ ملکی معیشت کے حالات اس وقت ٹھیک نہیں ہیں ۔
مزید پڑھیں:پی ٹی آئی کے 2 ایم این ایز کے نام ای سی ایل لسٹ میں شامل
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کا 5سالہ دور حکومت خوشحالی کی ضمانت تھا ۔ ا نہوں نے کہا کہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کم ازکم 30فیصد کا اضافہ ہونا چاہیے۔ بجٹ میں صحت اور تعلیم کے فنڈز کو بھی بڑھایا جائے ۔ حکومت میں پیپلز پارٹی کی شمولیت کے سوال پر انہوں نے لا علمی کا اظہار کیا ۔ ان کا آخر میں کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے فیصلوں کا احترام نہ ہونے کی وجہ سے ملک مسائل کا شکار ہے ۔