حکومت نے نئے مالی سا ل کیلئےوفاقی بجٹ میں ترقیاتی پروگرام کیلئے 1200 ارب روپے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ترقیاتی بجٹ کی تجاویز وزارت خزانہ کی مقررہ کردہ حد ودکے اندر رہ کر تیار کی جائیں گی ۔ وزارت منصوبہ بندی نےنئے مالی سال 2024.2025کے لیے 1140 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مانگا تھا۔ جبکہ وزارت منصوبہ بندی کی طرف سے نئے مالی سال کے لیے ترقیاتی بجٹ کی تیاری پر کام شروع کر دیا گیا ۔
مزید پڑھیں: لیسکو کا سولر سسٹم میں نصب ہونیوالے گرین میٹرز پر پابندی لگانے کا فیصلہ
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ترقیاتی بجٹ مختص ہونے پر رواں مالی سال کے مقابلے میں امسال 260 ارب روپے کا بڑا اضافہ ہو گا ۔ حکومتی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اس بار وزارتوں اور ڈویژنز کی تمام تجاویز کو ترقیاتی بجٹ کا حصہ نہیں بنایا جائے گااور آئندہ مالی سال کے بجٹ میں جاری منصوبے اور ان کی تکمیل پہلی ترجیح میں شامل ہو گی، بجٹ میں وزارتوں، اس کے علاوہ ڈویژنز کے ترجیحاتی منصوبوں کے لیے فنڈز بھی مختص کیے جائیں گے۔