قائداعظم کے بعد نواز شریف نے( ن) لیگ کو مقبول بنایا، رانا ثناء

قائداعظم کے بعد نواز شریف نے( ن) لیگ کو مقبول بنایا، رانا ثناء

پاکستان مسلم لیگ ن کی صدارت کے لئے انتخاب آج ہوگا، سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے مقابلے میں 10 امیدوار سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق پارٹی کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس لاہور میں منعقد ہوگا، نواز شریف پارٹی صدارت کے امیدوار ہیں۔پارٹی الیکشن کے چیف الیکشن کمشنر رانا ثناء اللّٰہ خان کا کہنا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے بعد نواز شریف نےہی مسلم لیگ کو سب سے زیادہ مقبول اور عوامی جماعت بنایا۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی کسی سے کوئی ناراضگی نہیں ہيں، بلکہ وہ متحرک کردار ادا کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:مریم نواز کا ناقص کارکردگی پر انڈسٹریل اسٹیٹس کے سربراہ ، بورڈز تبدیل کرنے کا حکم

رانا ثناء اللّٰہ کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ سے مراد نواز شریف ہے، پارٹی مکمل طور پر نواز شریف کے نام پر متفق ہے تو کوئی اچنبھے کی بات نہیں۔ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی بھی پارٹی صدارت کے لیے کاغذات جمع کر وا سکتے ہیں ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *