قوم کا دفاع یقینی بنایا جائے گا، سربراہان پاک افواج کا یوم تکبیر پر پیغام

قوم کا دفاع یقینی بنایا جائے گا،  سربراہان پاک افواج کا یوم تکبیر پر پیغام

یوم تکبیر28مئی2024 کے موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تینوں سروسز چیفس نے قوم کو مبارکباد دی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) کے مطابق مسلح افواج کے سربراہوں نے یوم تکبیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ یہ یادگار موقع 1998 میں پاکستان کے جوہری تجربات کی تاریخی کامیابی کی یاد دلاتا ہے، جس نے کامیابی کے ساتھ قابل اعتماد کم از کم ڈیٹرنس قائم کیا اور خطے میں طاقت کا توازن بحال کیا۔اس خواب کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اپنی زندگیاں وقف کرنے والے سائنسدان، انجینئر اور اہلکار قوم اور اس کی مسلح افواج کے شکر گزار اور تعریف کے مستحق ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرول، ڈیزل 5 روپے لٹرسستا ہونے کا امکان

آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی سربراہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ مسلح افواج اور قوم مشکلات کے باوجود قابل ذکر کامیابی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ مسلح افواج کے سربراہان نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ کے اہم ترین دن پر پاک افواج مادر وطن کی خود مختاری اور وقار کے دفاع کے عزم کا اعادہ کرتی ہیں اور ہر لمحہ اور ہر قیمت پر قوم کا دفاع یقینی بنایا جائے گا، انشااللہ پاکستان زندہ باد۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *