انگلینڈ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم مداحوں پر برہم ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں جب ٹریننگ سیشن کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان صوفیہ گارڈنز کے باہر آئے تو وہاں پر موجود ڈھیروں مداحوں نےانہیں اچانک گھیر ا ڈال دیا ۔ ان کے ساتھ سیلفی بنوانے کی کوشش کی جس پر بابر اعظم شدید برہم ہو گئے ۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بابر اعظم اس وقت وہاں پر موجود انتظامی عملے سےکچھ گفتگو کررہے تھے۔ اس پر بابر اعظم نے جھنجلا کر پوچھا 2منٹ دوگے یار؟ 2 منٹ دوگے ،2 منٹ دو ۔ان کے ٹوکنے کے باوجود مداح قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کے پاس جا کر ویڈیو بناتے رہے ۔ اس پر بابر اعظم نے سکیورٹی عملے کو ہدایت کی کہ تمام مداحوں کو مجھ سے دور رکھا جائے ۔ انتظامی عملے سے گفت و شنید کرنے کے بعدبابر اعظم مداحوں کے نزدیک پہنچ گئے اور انہیں دوبارہ ٹوکا کہ یہ طریقہ ٹھیک نہیں ہے۔
میں بات کر رہا ہوں اور آپ لوگ ویڈیو بنائے جا رہے ہو۔ بعد ازاں بابراعظم مداحوں کے ساتھ کچھ دیر کھڑےرہے ان کے ساتھ تصویریں بنوائیں اور پھر اندر چلے گئے ۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر بعض صارفین نے ان کے اس ردعمل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جب کہ دیگر صارفین نے توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ ہر کسی کی پرائیویسی کا احترام کیا جائے اور تصاویر یا ویڈیوز بنواتے وقت مداحوں کو تمیز کے دائرے میں رہنا چاہیےواضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 4 میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ گزشتہ کارڈف میں پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 10 بجے کھیلاجانا تھا جو بارش کی نظر ہو گیا ۔ 4 میچوں کی سیریز میں پاکستان کے خلاف انگلش ٹیم کو ایک صفر کی حاصل ہے۔