لاپتا شاعر احمد فرہاد کی گرفتاری ظاہر کر دی گئی

لاپتا شاعر احمد فرہاد کی گرفتاری ظاہر کر دی گئی

احمد فرہاد آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں درج ایف آئی آر میں نامزد ہیں اور پولیس حراست میں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاپتہ شاعر احمد فرہاد کے ٹھکانے کی تصدیق ہو گئی ہے۔ اٹارنی جنرل نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کیا ہے کہ احمد فرہاد آزاد کشمیر پولیس کی تحویل میں ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں احمد فرہاد کی بازیابی سے متعلق ان کی اہلیہ عین نقوی کی جانب سے دائر کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان اور وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت میں رپورٹ پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ احمد فرہاد آزاد کشمیر کے تھانہ دھیرکوٹ میں پولیس کی تحویل میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عدت نکاح کیس، سیشن عدالت میں خاور مانیکا پر وکلا کا حملہ۔۔ جج فیصلہ سنائےبغیر چلے گئے

جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ کوہالہ پل کے بعد انہیں گرفتار کرکے دائرہ اختیار وہاں کا بنایا گیا۔ عدالت نے وفاقی وزیر قانون سے استفسار کیا کہ آپ دوسرے فریق کے ساتھ کیوں کھڑے ہیں؟ آپ کو عدالتی معاون مقرر کیا گیا تھا۔ وزیر نے جواب دیا کہ میں عدالت کے احکامات پر عمل کروں گا۔جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ دیکھیں آپ آئے تو مسئلہ حل بھی ہوگیا ہے ۔وزیر قانون نے کہا کہ سوشل میڈیا پر کچھ چیزیں ہیں وہ مناسب نہیں ہوتیں، جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ میں سوشل میڈیا یا ٹی وی نہیں دیکھتا۔ احمد فرہاد کی فیملی سے پوچھ کر بتائیں تو پٹیشن نمٹا دیں گے۔ لاپتا افراد سے متعلق میں لارجر بینچ بنانے کیلئے فائل بجھوا دوں گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *