بانی پی ٹی آئی نے پنجاب حکومت کی جانب سے سنگین کیسز کی منظوری کے اقدام کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی طرف سے وکیل لطیف کھوسہ درخواست عدالت میں دائر کر دی ہے ۔ جس میں پنجاب حکومت، آئی جی، وزارت داخلہ اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے موقف اختیار کیا ہے کہ عمران خان اس وقت مختلف جعلی مقدمات میں اڈیالہ جیل میں قید کی زندگی گزار رہے ہیں ۔
مزید پڑھیں:سرکاری ملازمین کو وفاق سے زیادہ تنخواہ دیں گے، صوبائی وزیر خزانہ آفتاب عالم
پنجاب حکومت نے بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر قیادت پر سنگین مقدمات کی منظوری دی، پنجاب کابینہ کا یہ اقدام آئین کے آرٹیکل 10کی خلاف ورزی ہے،درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ عدالت پنجاب حکومت کے سنگین مقدمات کی منظوری کا اقدام کالعدم قراردے۔

