سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے ) کی طرف سےپیکا ایکٹ کے تحت سائبر کرائم ونگ میں مقد مے کا اندراج کیا گیاہے۔ ایف آئی آر کے متن میں موقف اپنا گیا کہ تنویر الیاس نے سوشل میڈیا کے ذریعے ریاست مخالف پراپیگنڈہ کیا۔ متن کے مطابق سردار تنویرالیاس نے سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے ریاست آزاد کشمیر کو بھی نشانہ بنایااور اس گمراہ کن مہم سےعوام میں بے چینی اور ریاست مخالف جذبات بھڑ کائے۔
مزید پڑھیں: عمران خان نے پنجاب حکومت کی جانب سے سنگین کیسز کی منظوری چیلنج کردی
یاد رہے کہ چند روز قبل سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو ایف آئی اے کی جانب سے ایک اور مقدمے میں حراست میں لیا گیا تھا لیکن عدالت نے مچلکوں کے عوض ان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں جیل سے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

