عمران خان کے ایکس(ٹویٹر) اکائونٹ سے ریاست مخالف ٹویٹ پر ایف آئی اے نے ایکشن لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
عمران خان آفیشل ایکس(ٹویٹر) ہینڈل سے شیخ مجیب الرحمان کی پروپیگنڈا ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر ایف آئی اے سائبر وِنگ نے انکوائری کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق عمران خان اِس وقت خود اڈیالہ جیل میں قید ہے جبکہ اُن کا آفیشل ہینڈل پروپیگنڈا ویڈیو اپ لوڈ کے لئے استعمال کیا گیا۔ ایف آئی اے سائبر وِنگ پاکستان تحریک انصاف کے چار لوگوں سے اِس معاملے پر بات چیت کرے گا۔ ایف آئی اے کی ٹیم اِس معاملے پر عمران خان، بیرسٹر گوہر خان، عمر ایوب اور رؤف حسن سے بات چیت کرے گی۔
مزید پڑھیں: عمران خان نے پنجاب حکومت کی جانب سے سنگین کیسز کی منظوری چیلنج کردی
ایف آئی اے کی ٹیم اِس معاملے پر عمران خان، بیرسٹر گوہر خان، عمر ایوب اور رؤف حسن سے بات چیت کرے گی۔ ایف آئی اے ٹیم اِس بات کا تعین کرے گی کے ویڈیو ٹویٹ عمران خان نے خود کیا یا اُنکی اجازت سے کیا گیا۔ یہ بھی دیکھا جائے گا کے پاکستان مخالف پروپیگنڈا کس نے بنایا اور کس نے چلایا۔ اگر اکاؤنٹ ہولڈر کی طرف سے ایسا کیا گیا تو اُنکے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔ اگر ایسا انکی طرف سے نہیں ہوا تو انہیں اپنا ایکس(ٹویٹر) اکاؤنٹ غیر قانونی طور پر استعمال ہونے پر اپنا ایکس(ٹویٹر)اکاؤنٹ بند کرنے کے لئے تحریری ایپلیکیشن دینی پڑے گی۔
یاد رہے کہ 26 مئی کو عمران خان آفیشل ایکس(ٹویٹر) ہینڈل سے شیخ مجیب الرحمان کے نام پر ایک من گھڑت اور پروپیگنڈا ویڈیو ٹویٹ کی گئی تھی۔

