بانی پی ٹی آئی ملکی تاریخ کے پُرتعیش قیدی ہیں ،طلال چوہدری

بانی پی ٹی آئی ملکی تاریخ کے پُرتعیش قیدی ہیں ،طلال چوہدری

مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہےکہ تمام تر سہولیات ملنے کے باو جود جھوٹ بولا جا رہا ہے حالانکہ بانی پی ٹی آئی جیل میں ملکی تاریخ کے پُرتعیش قیدی ہیں، وہ جیل ایسے کاٹ رہے ہیں جیسے انہوں نے کوئی ہوٹل بُک کرایا ہو۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف کے زیر استعمال 7 رومز ہیں اپنے دور اقتدار میں بانی پی ٹی آئی نے مخالفین کو کال کوٹھریوں میں رکھا،24گھنٹے کے لیے ان کے لیے ملازمین کی سہولت میسر ہے ۔ پھر بھی بانی پی ٹی آئی جھوٹ بولنے سے نہیں کتراتے کہتے ہیں کہ قید تنہائی میں ہوں ، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان جھوٹا بیانیہ بنانے کے ماہر ہیں، ایک دفعہ پھرانہوں نے جھوٹا بیانیہ بنانے کی کوشش کی۔

مزید پڑھیں:خاور مانیکا پر حملہ ،پی ٹی آئی قانونی ٹیم نے من گھڑت ایف آئی آر مسترد کردی

وہ جھوٹا بیانیہ بنا کر 190 ملین پاؤنڈ کیس سے جان چھڑانا چاہتے ہیں۔ لیگی رہنمانے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں اور میڈیا کو گمراہ کرنا بانی پی ٹی آئی کی عادت ہے، بانی پی ٹی آئی چاہتے ہیں ان کے تمام کرتوت، گناہ معاف کر دیئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں افراتفری پھیلانا عمران خان کی سوچ ہے، سانحہ 9 مئی پاکستان کے اداروں میں تقسیم پیدا کرنے کی کوشش تھی، بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں پھر کوئی انہیں اپنے کندھوں پر بٹھا کر وزیراعظم ہاؤس لے جائے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *