پاکستان میں ذوالحج کا چاند 7جون کو نظر آنے کا قوی امکان، عیدالاضحی ممکنہ طور پر 17جون کو منائی جائیگی۔
محکمہ موسمیات نے ذوالحج کاچاند نظر آنے سے متعلق پیشنگوئی کی ہے کہ 7جون کو قوی امکان ہے کہ چاند نظر آجائیگاجبکہ عید الاضحی سوموار 17جون کو منائی جائے گی۔تاہم پاکستان میں عید الاضحیٰ کی تاریخ کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی ذوالحج کا چاند نظر آنے کے بعد کرے گی۔
مزید پڑھیں: ماہرین فلکیات نے عید الاضحی کی ممکنہ تاریخ بتا دی
اس حوالے سے بین الاقوامی فلکیات مرکز کا کہنا ہے کہ اسلامی ممالک ذی الحجہ کا چاندجمعہ 7جون کو دیکھیں گے۔ چاند نظر آگیا تو پہلی ذو الحج 8 جون ورنہ اتوار 9جون کو ہوگی۔ یعنی 10 ذوالحج عید الاضحیٰ کا پہلا دن پیر 17جون یا منگل 18 جون کو ہوگا۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کی ہے کہ عید الاضحی کے دنوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا، شہریوں کو ہیٹ سٹروک کی روک تھام کیلئے گھروں میں رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے پیش گوئی کی ہے کہ درجہ حرارت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور ملک بھر میں دن اور رات کے درجہ حرارت میں کوئی تبدیلی نہ ہونے کا امکان ہے۔