سپریم کورٹ میں بحریہ ٹائون مری پراجیکٹ کا کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا۔
چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 4جون کو کیس کی سماعت کرے گا۔ اس حوالے سے رجسٹرار آفس نے بحریہ ٹائون اور دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔ سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کے دیگر دو ججز میں جسٹس عرفان صادق او ر جسٹس نعیم اختر افغان شامل ہیں۔