اوگرا نے عوام کو بڑا ریلیف دیدیا۔ ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمتیں 3 روپے 86 پیسے فی کلو کم ہوگئیں جبکہ گھریلو سلینڈر کی قیمت میں 45روپے 62پیسے سستا ہوگیا ہے۔ گھریلو سلینڈر کی نئی قیمت 2768روپے مقرر ہوگئی ہے۔ مئی میں گھریلو سلینڈر کی قیمت 2813 روپے تھی۔ اوگرا کی جانب سے جون کیلئے ایل پی جی کی قیمت کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں: حکومت کی آئی ایم ایف کو بجلی اور گیس مزید مہنگی کرنے کی یقین دہانی
دوسری جانب نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا )ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر آج سماعت کرے گا جس کے بعد ایک ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 49 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے ماہ اپریل کے لیے درخواست دائر کی ہے جس کی منظوری کی صورت میں صارفین پر 34 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ درخواست کے مطابق اپریل میں فرنس آئل اور ڈیزل سے بجلی پیدا نہیں کی گئی جبکہ اسی ماہ کے دوران ہائیڈل پاور سے 22.96 فیصد، مقامی کوئلے سے 10.19 فیصد، مقامی گیس سے 11.28 فیصد، درآمدی ایل این جی سے 24.97 فیصد اور نیوکلیئر ایندھن سے 23.64 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔