وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف ٹویٹ کو اون کرے یا نہ کرے ، تحقیقات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عطا ءتارڑ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی جانب سےایک بیانیہ جاری کر نے کی کوشش کی گئی ہے لیکن ان کا بیانیہ چلنے والا نہیں ۔ یہ بیانیہ ان کے لیے کبھی بھی سود مند نہیں ثابت ہو گا اور ان کو کس نے کہا تھا کہ ٹویٹ کریں ۔ پوچھ گچھ تو بنتی ہے ۔ جو چیز پسند نہ آئے کہہ دو کرنے والا بندہ ملک میں نہیں، ملک سے باہر ہے، بیانیہ بنا کر پذیرائی کی اُمید کی گئی مگر ردعمل اس کے برعکس آیا ۔
مزید پڑھیں:عمران خان کا ٹویٹر اکائوٹ ان کی مرضی کے مطابق چلایا جارہا ہے، زین قریشی
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی شروع سے پالیسی ہے کہ وہ اپنے قول وفعل میں تضاد اورآدھی چیزوں کوجھٹلانااس کی سیاست کا حصہ ہے ۔ پی ٹی آئی والوں کو جس ٹویٹ سے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو پذیرائی ملے اس سے فوراً تسلیم کرتے ہیں اور جس ٹویٹ سے تنقید کا سامنا کرے پڑے اسے کہتے ہیں میں نے نہیں کیا ۔