ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ایسے طرز کا کھیل ہے جہاں ریکارڈ کا بننا اور ٹوٹ جا نا کوئی نئی بات نہیں ۔ ایسی کرکٹ میں کسی بھی ریکارڈ کا ٹوٹ جانا ممکن ہے۔
تفصیلات کے مطابق دنیائے کرکٹ کے آج کل کے دور میں نئی نئی شارٹ کی ایجاد بالروں کے لیے درد سر کا باعث بنی ہوئی ہے ، اس کے علاوہ ٹی 20میں نئے نئے انداز سے بلے بازی کرکٹ کے دوسرے فارمیٹس سے زیادہ دیکھنے کو ملتی ہے ۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں تیز ترین نصف سنچریاں بنانے والے بیٹرز میں 2پاکستانی بلے باز بھی شامل ہیں ۔ ٹی ٹوئنٹی کی ورلڈ کپ کی تاریخ میں تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ بھارت کے سابق مایہ ناز بیٹسمن یووراج سنگھ کے پاس ہے ، سابق بھارتی بائیں ہاتھ کے بلے باز یوراج سنگھ نے ٹی 20 ورلڈ کپ2007 میں ڈربن میں انگلینڈ کے خلاف 12 گیندوں پر تیز ترین 50 رنز بنائے تھے، اس میچ میں انہوں نے انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر سٹورٹ براڈ کو ایک اوور میں 6 چھکے بھی جڑے تھے۔
دوسرا نمبر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں تیز ترین نصف سنچریاں بنانے والے بلے بازوں میں آسٹریلیا کے مارکس سٹونیس اور نیدرلینڈ کے سٹیفن مائیبرگ مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر ہیں، سٹونیس نے 2022 کے ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف 17 گیندوں پر نصف سنچری بنائی تھی جبکہ مائیبرگ نے 2014 کے ورلڈ کپ میں آئرلینڈ کے خلاف 17 گیندوں پر نصف سنچری بنائی تھی۔ تیسرا نمبر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں تیز ترین نصف سنچریاں بنانے والے بلے بازوں میں گلین میکسویل، کے ایل راہول اور شعیب ملک مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر ہیں، 2021 میں پاکستان کے خلاف آسٹریلیا کے میکسویل، 2021 میں سکاٹ لینڈ کے خلاف بھارت کے کے ایل راہول اور 2021 میں ہی سکاٹ لینڈ کے خلاف پاکستان کے شعیب ملک نے 18 گیندوں میں نصف سنچریاں سکور کی تھیں۔
چوتھا نمبر بنگلہ دیش کے محمد اشرف، ہندوستان کے یوراج سنگھ اور پاکستان کے شاداب خان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں تیز ترین نصف سنچریاں بنانے والے بلے بازوں میں مشترکہ طور پر چوتھے نمبر پر ہیں، اشرفل نے 2007 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف، یوراج نے 2007 میں آسٹریلیا کے خلاف اور شاداب نے 2022 میں جنوبی افریقہ کے خلاف اپنی نصف سنچریاں 20-20 گیندوں میں مکمل کی تھیں۔