پاکستان اور کویت نے مہمند ڈیم منصوبے کے لئے 25 ملین ڈالر کے قرض کے معاہدے پر 3 جون کو دستخط کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان پانچویں مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس منعقد ہوا، جس کی مشترکہ صدارت وفاقی وزیر عبد العلیم خان اور کویت کے وزیر تجارت و صنعت عمر سعود العمر نے کی۔اجلاس میں صنعت، انجینئرنگ، نیوز ایکسچینج، زراعت، بندرگاہوں، ڈبل ٹیکسیشن اور اعلیٰ تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔ دونوں ممالک کی جانب سے اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کا دورہ چین، چینی دفتر خارجہ نے اہم بیان جاری کر دیا
وزیر نجکاری عبدالعلیم خان نے پاکستانیوں کیلئے ویزا پروسیس کوآسان بنانےکی درخواست کی اور کویتی سرمایہ کاروں کوپاکستان کی خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل سےفائدہ اٹھانےکی بھی دعوت دی۔ انہوں نے چھٹے اجلاس کیلئے اسلام آباد میں ہونے والی اگلی ملاقات کے دوران نمایاں پیش رفت کی امید ظاہر کی۔