پاکستان میں تعینات ویتنام کے سفیر کی اہلیہ اسلام آباد میں لاپتہ ہوگئیں۔
تفصیلات کےمطابق سفیر نے اس کی گمشدگی کی اطلاع پولیس ہیلپ لائن 15 پر دی ، ترجمان پولیس نے 15 پر ویتنام کے سفیر کی کال کی تصدیق کر دی۔ سفیر کے مطابق ان کی اہلیہ صبح 11 بجے چہل قدمی کے لیے باہر گئی تھیں اور ابھی تک گھر واپس نہیں آئی ہیں اور ان کا موبائل فون بھی بند ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور کویت کا 25 ملین ڈالر کے قرض کے معاہدے پر دستخط کرنے پر اتفاق
پولیس ذرائع کے مطابق اعلی افسران بھی ویتنام کے سفیر کی اہلیہ کی تلاش میں سرگرم ہو گئے ہیں، ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ پولیس کی جانب سے تلاش کے لیے تین ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں جبکہ ویتنام کے سفیر کی اہلیہ کو سیف سٹی کیمروں کی مدد سے بھی تلاش کیا جارہا ہے۔ ایس پی سٹی ذاتی طور پر معاملے کی نگرانی کر رہے ہیں۔