وزیر اعظم سے محسن نقوی کی ملاقات،پی ایس ایل فائنل کیلئے بہترین انتظامات کرنے کی ہدایت

وزیر اعظم سے محسن نقوی کی ملاقات،پی ایس ایل فائنل کیلئے بہترین انتظامات کرنے کی ہدایت

اسلام آباد میں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیرِ داخلہ سید محسن رضا نقوی کی ایک اہم ملاقات ہوئی، جس میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں مرحلے کے انعقاد سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی جہاں وزیرِ داخلہ نے موجودہ امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا،ملاقات کے دوران وزیرِ داخلہ نے خصوصی طور پر پاکستان سپر لیگ کے فائنل مقابلے کے حوالے سے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے بتایا کہ کھلاڑیوں، شائقین اور متعلقہ عملے کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جامع حکمت عملی تیار کی گئی ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل طور پر متحرک ہیں،وزیرداخلہ نے وزیر اعظم کو بتایا کہ اہم مقامات پر اضافی نفری تعینات کی جا رہی ہے اور نگرانی کے جدید ذرائع کو بروئے کار لایا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں :وزیرِ اعظم کی منظوری، پی ایس ایل پلے آف میچز میں شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت

وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر ہدایت دی کہ پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے دوران ہر سطح پر بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جائے،انہوں نے زور دیا کہ عوام کو محفوظ اور پُرامن ماحول فراہم کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے ،وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ باہمی تعاون کو مزید مؤثر بنائیں اور ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لائیں۔

وزیرِ داخلہ نے وزیراعظم کو یقین دہانی کرائی کہ تمام متعلقہ ادارے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں اور فائنل میچ کو ہر لحاظ سے کامیاب بنانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

editor

Related Articles