ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے قومی اسکواڈ سے باہر کیے جانے والے پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی نے سوشل میڈیا پر ایک معنی خیز پوسٹ شیئر کی ہے۔
انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ایک تصویر میں حسن علی کو برطانیہ کی سڑکوں پر چلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ‘خوشی ایک انتخاب ہے، ہم یا تو اداس یا مضبوط ہونے کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ دونوں صورتوں میں سخت محنت ضروری ہے اور ہیش ٹیگ #32 استعمال کیا جو ان کا جرسی نمبر ہے۔ مداحوں نے کمنٹس سیکشن میں حسن علی کی حمایت اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں جلد قومی ٹیم میں واپس دیکھنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے۔

