ٹویٹ سے متعلق عطاء تارڑ نے سخت ردعمل دیدیا

ٹویٹ سے متعلق عطاء تارڑ نے سخت ردعمل دیدیا

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری پر حملہ کرنے کے بیان کی کسی کو بھی اجازت نہیں ہونی چاہیے ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ ٹویٹ پر ایف آئی اے کی سیریس انکوائری جاری ہے، پابندی بارے کابینہ میں ڈسکشن نہیں ہوئی۔ مسلم لیگ ن صدر کے اور قائد نواز شریف نے کبھی بھی کہیں بھی پاکستان کے خلاف بیان بازی نہیں کی ، ان کا مزید کہنا تھا کہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا بیان ابھی میں نے نہیں دیکھا ، اس کا بھی جائزہ لیا جائیگا۔ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت پر حملہ کرنے کے بیان کی کسی کو بھی اجازت نہیں ہونی چا ہیے۔

مزید پڑھیں:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما تنویر اسلم راجہ گرفتار

نوازشریف نے کبھی پاکستان کے خلاف بات نہیں کی، وفاقی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ ہم اقتدار میں نہ رہے تو پاکستان ٹوٹ جائے گا ہم نے کبھی بھی نہیں کہا ، کسی کو بھی پاکستان کے خلاف بات کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ آزاد گروپ بنا کر سنی اتحاد کونسل والے مخصوص نشستیں نہیں لے سکتے۔ انہوں نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل نے ہمیں لسٹ ہی نہیں دی، سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں کیسے مل سکتی ہیں؟ ۔ اگلی پیشی میں ہمارے فارم 45 جمع ہوجائیں گے، ہم اپنے کیس کا دفاع بھی کریں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *