سائفر کیس، عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو بری کر دیا گیا

سائفر کیس، عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو بری کر دیا گیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے بری کر دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سزائیں کالعدم قرار دیدیں اور سائفر کیس سے دونوں رہنمائوں کو بری کر دیاگیا۔ سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی اپیلیں سننے والے بینچ میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی شامل تھے۔ بینچ نے آج سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

مزید پڑھیں: عمران خان جلد جیل سے باہر نہیں آسکتے، اعتزاز احسن

 

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی اپیلیں منظور کی ہیں۔ جبکہ اس موقع پر پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں موجود تھی۔ چئیرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر، علی محمد خان، فیصل جاوید اور شاندانہ گلزار سمیت کارکنان کی بڑی تعداد اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچی۔ عمران خان کی بہنیں اور شاہ محمود قریشی کی اہلیہ اور بیٹیاں بھی کمرہ عدالت میں موجود تھیں۔

فیصلہ سنائے جانے کے بعد چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے میڈیا سے گفتگو کی، ان کا کہنا تھاکہ آج پاکستان اور پاکستان کے 25کروڑ عوام کیلئے خوشی کا دن ہے، آج عوام نے دیکھا کہ انصاف کا علم بند ہوااور ایک ناحق اور بے بنیاد کیس کا خاتمہ ہوا۔
خیال رہے کہ سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو دس، دس سال قید کی سزا سنا ئی گئی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *