تحریک انصاف کی مشکلات میں مزید اضافہ ہونیوالا ہے، سینئر صحافی محمد مالک نے آزاد ڈیجیٹل پر بڑی خبر بریک کر دی۔
محمد مالک کا کہنا ہے کہ سوال یہ ہے کہ کیا عمران خان جیل سے باہر آجائیں گے، عمران خان کیخلاف عدت کیس چونکہ دوسری عدالت میں منتقل کیا جارہا ہے لہذا عمران خان کو جیل میں رکھنے کیلئے عدت کیس بھی ہے۔
اس کے بعد سینئر صحافی نے بڑی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک اور بہت بڑا اور سیرئیس کیس ہے، جس میں عمران خان کی اہلیہ کا نام بھی ہے، میری اطلاع کے مطابق تھوڑا شیڈول تبدیل ہوگیا ہے۔ میری اطلاع تھی کہ اس کیس میں انتہائی اہم گواہی آسکتی ہے جس میں بہت نقصان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میری اطلاع کے مطابق یہ گواہی 2-3 ماہ میں آنا تھی لیکن آج کے فیصلے کے بعد ہوسکتا ہے کہ وہ گواہی پہلے آجائے۔ اس کی ایک وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ پی ٹی آئی میں جو خوشی ہے اس کو زائل کیا جائے۔ دیکھنا ہوگا کہ آج کے فیصلے کا اثر کتنا طویل مدتی ہوگا کیونکہ آجکل پاور پالیٹکس چل رہی ہے اور پاور پالیٹکس میں بہت چیزیں بہت جلدی تبدیل ہوتی ہیں۔
ویڈیو ملاحظہ کریں: