علی امین گنڈا پور کی وفاقی حکومت کو بڑی دھمکی

علی امین گنڈا پور کی وفاقی حکومت کو بڑی دھمکی

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پورکا کہنا ہے کہ اگر وفاقی بجٹ میں ہمارے حق پر ڈاکہ مارا گیا تو اسلام آباد کی طرف مارچ سے گریز نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سی ایم کے پی کے علی امین گنڈا پور کا اسمبلی اجلاس سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ فاٹا کے عوام پاکستان بننے سے اب تک قربانی دے رہے ہیں ، فاٹا کے لوگ ہمارے پاس آتے ہیں اور سوال کرتے ہیں کہ ہم سے آپ نے جو وعدہ کیا تھا کیوں وفا نہیں کیا جا رہا ۔ ہمارے پاس ان کے اس سوال کا کوئی معقول جواب نہیں ہوتا کیونکہ ان کا حق ہم دے نہیں پا رہے ۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کے عوام کے لیے ہمیں جلد از جلد پیسے دئیے جائیں ورنہ ردعمل کے لیے تیارہو جائیں ۔ صوبے میں دہشت گردی کے خلاف ہمیں ایک روپیہ نہیں دیا گیا ۔ وزیر اعلیٰ کے پی کے مطابق احتجاج میں فاٹا کے عوام بھی ان کے شانہ بشانہ ہوں گے ۔

ہیلتھ کارڈ کو بڑھا کر 20 لاکھ روپے تک لے کر جائیں گے، یقین دلاتا ہوں جو بجٹ تجاویز دی گئیں ان پر عملدرآمد کیا جائے گا، جو بجٹ ہم نے رکھا ہے اس سے زیادہ پیسہ ہمیں آنا ہے، پریشانی نہ کریں فیڈرل بجٹ کے بعد اس میں کمی نہیں آئی گی بلکہ زیادہ ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو سال کا تناسب دیکھا جائے تو گروتھ ایک فیصد تک پہنچ چکا ہے ، اگر پیسے نہیں دیئے جا رہے تو ہمیں بتایا جائے یہ پیسہ آخر کدھر جا رہا ہے ؟ ہمیں پچھلے سال وفاقی حکومت کی جانب سے 90 ارب ملنے تھے جو صرف 60 ارب ملے ، جب پیسے مانگتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ان کا رویہ صحیح نہیں، کرائے کے معاہدے کر کے ملک کو اس حال تک پہنچا دیا گیا ہے۔

علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ ہم نے تعلیم کے بجٹ کو بڑھایا ہے، بہتر ہے مینڈیٹ چوری کرنے والے شہید ہونے کے بجائے خود ہی عزت سے چلے جائیں، بجٹ میں عوام کو ریلیف ملے گا۔ وزیراعلیٰ کے پی نے مزید کہا تھا کہ صوبائی پولیس کو 7 ارب روپے دیئے ہیں، مزید دیں گے، ، جو لوگ میرے صوبے کے لوگوں کو منشیات کے ذریعے مار رہے ہیں ان کے خلاف سزائے موت کا قانون پاس کر رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ایسے کیسز بنائے گئے جن کا نہ سر ہے نہ پیرہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کریں گے ۔

عوام کے لیے 15ارب روپے مختص کئے ہیں ، ایک لاکھ لوگوں کو روز گار دلائیں گے ۔ اب ہم سولرائزیشن کی طرف جا رہے ہیں، پہلے مرحلے میں تعلیمی اداروں کو سولر پر ڈالا جائے گا۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ 156 سے 162 ایسے فیڈرز ہیں جہاں 22 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے، ایسے فیڈرز کو سولر ہر منتقل کریں گے تاکہ لوڈشیڈنگ کے عذاب سے نکلیں، امن و امان کے حالات کو دیکھتے ہوئے ہم پولیس کو اپنے وسائل سے بھی پیسے دے رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہاؤسنگ سوسائٹی بنا ئیں گے جس میں شہداء کی بیواؤں کو پانچ پانچ مرلے کے پلاٹ الاٹ کئے جائیں گے ۔ ، عوام کرپشن کے خاتمے کے لئے ہمارا بھر پورساتھ دیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *