افغانستان نے یوگنڈا کو 125رنز سے شکست دے دی

افغانستان نے یوگنڈا کو 125رنز سے شکست دے دی

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پانچویں میچ میں افغانستان نے یوگنڈا کو 125رنز سے شکست دے دی۔

افغانستان کے خلاف یوگنڈا کی پوری ٹیم مقررہ اوورز سے پہلے ہی 48 رنز رپر ڈھیر ہوگئی۔ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پانچویں میچ میں افغانستان نے یوگنڈا کوجیت کیلئے 184 رنز کا ہدف دیا تھا ،یوگنڈا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز اسکور کیے۔

یوگنڈا کی جانب افغانستان کے 184 رنز کے تعاقب میں کپتان برائن مسابابغیر رن بنائے آؤٹ ہوگئے، اس کے علاوہ روبنسن اوبویا 14 ، رونق پٹیل 4، سمن سیسازی 4 ، ریاضت علی شاہ 11، دنیش نکرانی6 اوربلال حسن 8رنز بناکر آؤٹ ہوئے،کوسمس کیووٹا 2رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ سی کی دونوں ٹیمیں گیانا نیشنل اسٹیڈیم میں آمنے سامنے رہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *