توہین عدالت کیس، فیصل واوڈا کا غیر مشروط معافی مانگنے سے انکار

توہین عدالت کیس، فیصل واوڈا کا غیر مشروط معافی مانگنے سے انکار

اسلام آباد: فیصل واوڈا کا توہین عدالت کیس میں غیر مشروط معافی مانگنے سے انکار، مصطفی ٰ کمال نے معافی مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا نے توہین عدالت کیس میں غیر مشروط معافی مانگنے سے انکار کردیا ہے جب کہ ایم کیو ایم کے رہنما مصطفیٰ کمال نے سپریم کورٹ سے معافی مانگ لی ہے۔ فیصل واوڈا نے سپریم کورٹ کو 16 صفحات پر مشتمل اپنے جواب میں کہا کہ ان کی پریس کانفرنس کا مقصد عدلیہ کی توہین نہیں بلکہ ملک کو بہتر بنانا تھا۔ انہوں نے رؤف حسن، مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف کی تقاریر کے ٹرانسکرپٹ بھی پیش کیے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہوں نے عدلیہ پر بھی تنقید کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سائفر کیس، عمران خان کی بریت پر امریکا کا ردعمل آگیا

دوسری جانب مصطفیٰ کمال نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جمع کرائے گئے اپنے حلف نامے میں عدلیہ کے خلاف اپنے بیانات پر غیر مشروط معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا کبھی بھی ججز یا عدلیہ کی توہین کا ارادہ نہیں تھا۔ انہوں نے ججوں اور عدلیہ کے احترام کا بھی اظہار کیا۔ سپریم کورٹ نے عدلیہ مخالف بیانات پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا۔ اس معاملے کی سماعت کل ہوگی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *