اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی رٹ پٹیشن پر بڑا فیصلہ آگیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس اضافے کے خلاف سٹے آرڈر جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پراپرٹی ٹیکس کیخلاف اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی رٹ پٹیشن پر جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کی۔جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ اسلام آباد انتظامیہ کے بیوروکریٹ کے اختیارات میں ٹیکس اضافے کا کوئی اختیار نہیں، ٹیکس اضافہ صرف عوام کے منتخب نمائندوں کا اختیار ہے۔عدالت کا کہنا تھا کہ ایڈمنسٹریٹر کو ٹیکس لگانے اور بڑھانے کا کوئی اختیار نہیں۔عدالت نے اسلام آباد میں پراپرٹی ٹیکس کے اب تک جاری کردہ تمام نوٹیفکیشن بھی معطل کر دیے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے حق میں ایک اور بڑا فیصلہ سنا دیا
دوسری جانب حکومت نئے مالی سال کے بجٹ میں نان فائلرز کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا منصو بہ رکھتی ہے۔ ذرائع کے مطابق شادی ہالز کابل دولاکھ روپے سے زائد ہونے پر 25 فیصد میرج ہالز ٹیکس لینے کی تجویز دی گئی جبکہ شہری علاقوں میں 450 گز سے زیادہ کی پراپرٹی فروخت کرنے پر بھی ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں پراپرٹی کی فروخت پر نان فائلرز پر 10.5 فیصد ٹیکس عائد کرنے اور آٹو سیکٹر میں ایڈوانس ٹیکس کے نفاذ کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے بجٹ میں ایڈوانس ٹیکس کے تحت گاڑی کی مالیت پر 10 فیصد نیا ٹیکس عائد کیے جانے کا امکان ہے جبکہ 2 ہزاری سی سے اوپر گاڑیوں پر سالانہ ایڈوانس ٹیکس فائلر ز کیلئے پانچ لاکھ روپے اور 2 ہزار سی سی سے اوپر گاڑیوں پر نان فائلر ز کیلئے ٹیکس 24 فیصد مقرر کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔

