بھارتی انتخابات،سیاست میں ڈیبیو کرنیوالی اداکارہ کنگنا رناوت کا جیت کا اعلان

بھارتی انتخابات،سیاست میں ڈیبیو کرنیوالی اداکارہ کنگنا رناوت کا جیت کا اعلان

معروف بھارتی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ٹکٹ سے لوک سبھا کے الیکشن میں کامیاب ہو گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ کی کامیابی کے حوالے سے ہندوستانی میڈیا پر اس وقت خبریں دھڑا دھڑ گرد ش کر رہی ہیں کہ وہ الیکشن جیت چکی ہیں ، دوسری جانب کنگنا رناوت نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی اپنی کامیابی کا اعلان کر دیا ہے۔ اداکارہ کا اپنی انسٹا پوسٹ میں عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھنا ہے کہ اس تعاون، محبت اور اعتماد کے لیے منڈی کے تمام لوگوں کی تہہ دل سے مشکور ہوں، ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ صرف میری جیت نہیں آپ سب کی کامیابی ہے، یہ وزیر اعظم نریندرمودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی فتح ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بالی ووڈ کی 37 سالہ اداکارہ کنگنا رناوت نے عندیہ دیا تھا کہ وہ لوک سبھا الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد فلم انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کر لیں گی۔ کنگنا رناوت پہلی مرتبہ اپنے ہوم ٹاؤن منڈی سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے لوک سبھا کے انتخابات میں حصہ لے رہی تھیں۔ واضح رہے کہ بھارتی عام انتخابات کے نتائج ہر لمحے تبدیل ہو رہے ہیں، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیے اپ سیٹ جبکہ کانگریس کی نشستوں میں حیران کن اضافہ ہوا ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو 241 نشستوں پر برتری حاصل ہے، اس کے مقابل آل انڈیا کانگریس کو 100 سے زائد نشستوں، سماج وادی پارٹی کو 35 نشستوں جبکہ آل انڈیا ترینمول کانگریس کو 29 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔بھارت کی 543 رکنی پارلیمنٹ لوک سبھا کے انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی جاری ہے، لوک سبھا میں سادہ اکثریت کےلیے 543 نشستوں میں سے 272 پر کامیابی درکار ہے۔مودی کا الیکشن میں دوتہائی اکثریت کا دعویٰ دھرا رہ گیا، اتحادیوں کی ضرورت درکار ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *