پی آئی اے کی نجکاری کیلئے 6 کمپنیوں کو شارٹ لسٹ کر لیا گیا

پی آئی اے کی نجکاری کیلئے  6 کمپنیوں کو شارٹ لسٹ کر لیا گیا

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے لیے 6 کمپنیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی خریداری کے لیے بولی لگانے کے لیے 6 کمپنیوں اور کنسورشیم کو شارٹ لسٹ کیا ہے۔ منتخب کمپنیوں میں ایئر بلیو، عارف حبیب کارپوریشن، بلیو ورلڈ سٹی، فلائی جناح، پاک ایتھنول اور وائی بی ہولڈنگز شامل ہیں۔ پی آئی اے کی نجکاری حکومت کی جدوجہد کرنے والی قومی ایئرلائن کی بحالی کی کوششوں کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میرا ہدف ورلڈکپ جیتنا ہے ، بابر اعظم

خیال رہے کہ 2روز قبل وفاقی وزیر برائے نجکاری، سرمایہ کاری اور مواصلات عبدالعلیم خان کی سربراہی میں نجکاری کمیشن بورڈ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کے لیے 6 کمپنیوں اور کنسورشیم کو شارٹ لسٹ کیا کیا گیا تھا ۔ ری کوالیفائیڈ کمپنیوں اور کنسورشیم میں ایئر بلیو، عارف حبیب کارپوریشن، بلیو ورلڈ سٹی، فلائی جناح، پاک ایتھنول کنسورشیم اور وائی بی ہولڈنگ کنسورشیم شامل ہیں۔

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے نجکاری کے عمل میں شفافیت اور تیزی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خسارے میں چلنے والے تمام اداروں کی منصفانہ اور شفاف طریقے سے نجکاری کی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ شرکت کرنے والی کمپنیوں کی تکنیکی اور مالی صلاحیتوں کا مکمل جائزہ لیا جائے۔وفاقی وزیر نے مزید ہدایت کی کہ نجکاری کے عمل کو میڈیا پر براہ راست نشر کیا جائے تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جاسکے اور کسی بھی ممکنہ خدشات کو دور کیا جاسکے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *