پاکستان کا تجارتی خسارہ 15.25 فیصد سکڑ گیا

پاکستان کا تجارتی خسارہ 15.25 فیصد سکڑ گیا

اسلام آباد: حالیہ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ (جولائی تا مئی مالی سال 24ء) کے دوران پاکستان کے تجارتی خسارے میں 15.25 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ یہ کمی ملکی معیشت کے لیے ایک مثبت علامت ہے جو درآمدات اور برآمدات کے درمیان فرق کو کم کرنے کی نشاندہی کرتی ہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ (جولائی تا مئی 2023-24) کے دوران پاکستان کے تجارتی خسارے میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 15.25 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔اس عرصے کے دوران ملک کے تجارتی توازن میں 21.73 ارب ڈالر کا خسارہ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں ریکارڈ کیے گئے 25.64 ارب ڈالر کے خسارے سے کم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کی نجکاری کیلئے 6 کمپنیوں کو شارٹ لسٹ کر لیا گیا

تجارتی خسارے میں کمی کی وجہ برآمدات میں نمایاں اضافہ اور درآمدات میں کمی ہے۔ اس عرصے کے دوران برآمدات 10.65 فیصد اضافے کے ساتھ 28.07 ارب ڈالر رہیں جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 25.37 ارب ڈالر تھیں۔ دوسری جانب درآمدات 2.37 فیصد کم ہوکر 49.8 ارب ڈالر رہیں جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 51.01 ارب ڈالر تھیں۔ تجارتی خسارے میں یہ کمی پاکستان کی معیشت کے لیے ایک مثبت علامت ہے جو ملک کے تجارتی توازن میں بہتری کی نشاندہی کرتی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *