قطر کا پنجاب کے ہنر مند افراد کی خدمات لینے کا فیصلہ

قطر کا پنجاب کے ہنر مند افراد  کی خدمات لینے کا فیصلہ

قطر نے پنجاب سے ہنرمند افرادی قوت کی بھرتی میں توسیع میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف سے قطر کے سفیر علی بن مبارک الخاتر نے ملاقات کے دوران پاکستان کی ہنرمند افرادی قوت کو سراہا۔انہوں نے پنجاب سے بھرتیوں میں اضافے میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا۔ رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے اور تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیراعلیٰ نے پنجاب حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں پر روشنی ڈالی اور قطری تاجروں اور صنعتکاروں کو صوبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔انہوں نے کہا کہ ہم پنجاب اور قطر کے درمیان اقتصادی تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ ملاقات میں پنجاب میں انفراسٹرکچر اور دیگر شعبوں کی ترقی میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *