اسلام آباد ہائیکورٹ سے بیرسٹر گوہر اور رئوف حسن کو ریلیف مل گیا

اسلام آباد ہائیکورٹ سے بیرسٹر گوہر اور رئوف حسن کو ریلیف مل گیا

عمران خان کے آفیشل ٹویٹر اکائونٹ سے متنازعہ ویڈیو ٹویٹ پوسٹ ہونے کے معاملے میں پی ٹی آئی رہنمائوں کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ایف آئی اے طلبی نوٹسز کیخلاف تحریری حکم جاری کر دیا۔ عدالت نے بیرسٹر گوہر اور رئوف حسن کیخلاف ایف آئی اے کو تادیبی کارروائی سے روک دیا۔ تاہم ہدایات کیں کہ بیرسٹر گوہر اور رئوف حسن ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوں اور ایف آئی اے دونوں رہنمائوں کو ہراساں نہ کرے۔ عدالت نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 جون تک جواب طلب کر لیا۔

مزید پڑھیں: ریاست مخالف ٹویٹ کا معاملہ، بیرسٹر گوہر اور رئوف حسن کی ایف آئی اے میں پیشی، اندرونی کہانی سامنے آگئی

مواضح رہے کہ ایف آئی اے اسلام آباد سائبر کرائم نے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین ، جنرل سیکرٹری، ترجمان کو متنازعہ ویڈیو ٹویٹ کرنے کے حوالے سے تحقیقات کیلئے طلب کر رکھا تھا۔ عمران خان کے آفیشل ٹویٹر اکائونٹ سے ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی جس میں مبینہ طور پر عوام کو اشتعال دلانے اور ریاست کیخلاف جذبات بھڑکانے کی کوشش کی گئی۔

دوران تفتیش چئیرمین پی ٹی آئی نے بتایا کہ انہیں نہیں معلوم کہ عمران خان کا آفیشل ٹویٹر اکائونٹ کون آپریٹ کر رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوپر نے متنازعہ ویڈیو کے مواد سے بھی اتفاق نہیں کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *