سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 سے 20 فیصد اضافے کی تجویز

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 سے 20 فیصد اضافے کی تجویز

وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 سے 20 فیصد تک اضافے کی تجویز پیش کر دی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بیوروکریسی کی موناٹائزین پالیسی میں 40 ہزار سے 60 ہزار روپے اضافے کی تجویز ہے جبکہ گریڈ  20 تک افسران کیلئے موناٹائزین 65 ہزار روپے سے بڑھا کر 1 لاکھ روپے 5 ہزار کرنے کی تجویز دیدی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: وفاقی سرکاری ملازمین کیلئے ہفتے کی تعطیل ختم کیے جانے کا امکان

گریڈ 21 کے افسران کیلئے 75 ہزار روپے موناٹائزیشن پالیسی کو بڑھا کر 1 لاکھ 20 ہزار روپے کرنے کی تجویز ہے جبکہ گریڈ 22 کے افسر کو ملنے والی موناٹائزیشن 95 ہزار روپے سے بڑھا کر 1 لاکھ 55 ہزار روپے کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

ذرائع کے مطابق گریڈ ایک سے 22 گریڈ کے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے سے تقریباً 80 ارب روپے کا اثر آئے گا۔ ذرائع کے مطابق ایک سے 16 گریڈ کے ملازمین کیلئے میڈیکل اور کنوینس الاؤنس میں 200 فیصد اضافے کا مطالبہ ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *