محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
تاہم بالائی/ وسطی پنجاب، خطہ پوٹھو ہار، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں آندھی /جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر مزید بارش کا امکان ہے۔ اسلام آباد اور گر دو نواح میں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔
05 جون(شام/رات)سے07 جون کے دوران کوئٹہ، ژوب، زیارت، شیرانی، کوہلو، موسیٰ خیل، ڈیرہ بگٹی اور بارکھان میں آندھی/جھکڑ چلنے اور چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ 06 جون اور07جون کو سکھر، جیکب آباد، کشمور اور لاڑکانہ میں آندھی/ جھکڑ چلنے اور چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران خیبر پختونخوا، پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی/جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر):خیبرپختونخوا:پٹن17، مالم جبہ15، سیدوشریف14، پاراچنار، بالاکوٹ09، کاکول، کالام08، تخت بھائی04، پشاور(ائرپورٹ، سٹی) 03، باچاخان (ائرپورٹ)02، دیر(بالائی، زیریں)02، چراٹ02، بنوں01، پنجاب: منڈی بہاؤلدین16، جوہر آباد14، مری، ڈیرہ غازی خان10، منگلا09، چکوال08، سرگودھا07، اسلام آباد(سٹی، سیدپور06، ائرپورٹ،گولڑہ03، بوکرہ02)، راولپنڈی(چکلالہ، کچہری05، شمس آباد03)، جہلم 05، اٹک02، حافظ آباد، ملتان01، گلگت بلتستان: چلاس03، استور02،اسکردو01، کشمیر: مظفرآباد(ائرپورٹ، سٹی) 03، راولاکوٹ، گڑھی دوپٹہ03 اور کوٹلی میں01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔