ذی الحج کے چاند کی پیدائش سے متعلق پیشنگوئی کر دی گئی

ذی الحج کے چاند کی پیدائش سے متعلق پیشنگوئی کر دی گئی

رویت ہلال ریسرچ کونسل نے ذی الحج کے چاند کی پیدائش سے متعلق پیشنگوئی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز کے مطابق عید الاضحی 17جون کو ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا چاند کی پیدائش 6جون کوشام 5بج کر 38منٹ پر ہوگی۔ جبکہ 7 جون غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 25 گھنٹے ہونے کے باعث چاند نظر آئے گا۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں ذوالحج کا چاند 7جون کو نظر آنے کا قوی امکان

اس سے قبل محکمہ موسمیات کی جانب سے بھی ذوالحج کا چاند 7 جون کو نظر آنے کا قوی امکان ظاہر کیا گیا تھا۔جبکہ ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 7 جون کو طلب کیا گیا ہے۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو محکمہ موسمیات کراچی دفتر میں ہو گا، اجلاس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *