پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )سوشل میڈیا کے سربراہ اظہر مشوانی کے دونوں بھائی لاپتہ ہو گئے ۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اظہر مشوانی نے کہا ہے کہ میرے دونوں بڑے بھائیوں پروفیسر مظہر اور پروفیسر ظہور مشوانی کو آج رات 2:50 بجے ہمارے گھر ٹاؤن شپ لاہور سے درجنوں CTD کے یونیفارم اور سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد اٹھا کر لے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میرے کسی فیملی ممبر کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں اور تمام افراد درس و تدریس کے شعبے سے تعلق رکھتےہیں، ظہور مشوانی کو پچھلے سال بھی 145 دن اغوا رکھا گیا۔ میرے والد صاحب کو 3 دن اور مجھے 8 دن اغوا رکھا گیا۔یہ ظلم اور بدمعاشی اب بند ہونی چاہیے۔ جس کا دل کرتا ہے گھروں میں گھس کر بندے اٹھا لے جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا عید کے بعد حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان
اظہر مشوانی کا مزید کہنا تھا کہ ان کا قصور صرف یہ ہے کہ وہ پاکستان میں رہ رہے ہیں؟ اور پاکستان میں جنگل کا قانون رائج ہے؟۔