عمران خان کو ملنے والی سہولیات کی تفصیلات پہلی بار منظر عام پر آگئیں

عمران خان کو ملنے والی سہولیات کی تفصیلات پہلی بار منظر عام پر آگئیں

وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کو ملنے والی سہولیات اور وکلا سے ملاقاتوں کی تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع کروا دیں۔ 

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں اضافی دستاویزات جمع کرائی گئی ہیں جن میں بانی کی اڈیالہ جیل میں وکلا سے ملاقاتوں کی تصاویر بھی شامل ہیں۔ حکومت نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والے افراد کی فہرست بھی فراہم کی ہے۔ حکومت کا موقف یہ ہے کہ بانی کو قید تنہائی میں نہیں رکھا جا رہا ہے اور انہیں کتابیں، ایئر کنڈیشنر اور ٹیلی ویژن سمیت تمام ضروری ہر طرح کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ حکومت نے یہ بھی پیشکش کی ہے کہ اگر عدالت مناسب سمجھتی ہے تو اس معاملے کی جانچ کے لئے ایک کمیشن تشکیل دے  دے ۔

یہ بھی پڑھیں: سربراہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا اظہر مشوانی کے دونوں بھائی لاپتہ

وفاقی حکومت نے نیب ترامیم کیس میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل تک رسائی نہ دینے کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے اڈیالہ جیل میں وکلا سے ملاقات کی تصاویر بھی شامل ہیں اور بانی پی ٹی آئی کا قید تنہائی میں ہونے کا موقف بھی غلط ہے۔

وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں کی فہرست بھی سپریم کورٹ میں جمع کروادی ، وفاقی حکومت نے موقف اختیار کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں وکلاء تک رسائی نہ دینے کا موقف اپنایا ہے ہم اس کی تریدد کرتے ہیں ، عدالت مناسب سمجھے تو بانی پی ٹی کے بیان اور حقیقت کو جانچنے کیلئے کمیشن بھی مقرر کرسکتی ہے۔وفاقی حکومت کے موقف کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو جیل میں کتابیں ،ائیر کولر، ٹیلیویژن سمیت تمام ضروری سہولیات فراہم کی گئیں ہیں۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *