پاکستان اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کا غیر مستقل ممبر منتخب ہوگیا

پاکستان اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کا غیر مستقل ممبر منتخب ہوگیا

پاکستان سیکیورٹی کونسل کا غیر مستقل ممبر منتخب ہو گیا۔

پاکستان نے 182 ووٹ حاصل کئے جبکہ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 185 ممبران نے ووٹنگ میں حصہ لیا۔ پاکستان دو سال تک سیکیورٹی کونسل کا غیر مستقل ممبر ہوگا، پاکستان یکم جنوری 2025 سے 31 دسمبر 2026 تک رکن رہے گا۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں کمی اور جی ڈی پی کی شرح میں اضافہ ہوگا، اقوام متحدہ

پاکستان سے پہلے ایشیا پیسفک گروپ کی نشست جاپان کے پاس تھی، سلامی کونسل ممالک پر مشتمل ہے جس میں 5ارکان مستقل اور 10ارکا ن غیر مستقل ہیں۔غیر مستقل اراکین کو جنرل اسمبلی 2سال کی مدت کیلئے منتخب کرتی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کو سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے انتخاب پر مبارکباد دی ۔ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ سلامتی کونسل کا رکن منتخب ہونا امن و سلامتی کیلئے قوم کے عزل کا ثبوت ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *