پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا کہ وطن عزیز میں اس وقت لا قانونیت عروج پر ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیاسے بات چیت میں شیر افضل مروت نے قیادت سے گلے شکوے کرتے ہوئے کہا کہ میرے ساتھ جو سلوک روا رکھا جا رہا ہے میں اُس کا حق دار نہیں تھا مگر اس کے باوجود بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا ہوں ۔ قائد نے ذمہ داری دی تو احتجاج میں حصہ لوں گا، اگر نظر انداز کیا گیا تو سائیڈ لائن ہی رہوں گا۔
مزید پڑھیں:پی ٹی آئی کا عید کے بعد حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان
ایک سوال کے جواب میں شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ میں پارٹی میں گروپ بندی کے خلاف تھا جس پر آواز بلند کی تو نوٹس آگیا ۔ میں نے کہا تھا کہ میں نے سیاسی کمیٹی سے مستعفی ہو رہا تھا ، بانی پی ٹی آئی نے میرا استعفیٰ قبول نہیں کیا۔