مودی کی مضبوط حکومت بن سکے گی یا نہیں ؟اتحادی رکاوٹ بن گئے

مودی کی مضبوط حکومت بن سکے گی یا نہیں ؟اتحادی رکاوٹ بن گئے

مودی کی پارٹی بی جے پی کو انتخابات میں سادہ اکثر یت سے کامیابی کے باوجود حکومت سازی میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ اتحادی جماعتوں کی جانب سے اہم وزارتوں کی ڈیمانڈ کئے جانے پرمودی نے سر پکڑ لیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی انتخابات کے بعدحکومتی عہدوں کے لیے سودے بازی شروع ہو گئی۔ اتحادی جماعتوں کی جانب سے اہم وزارتوں کے لیے مودی پر دباؤ بڑھنے لگا۔ تیسری بار وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے سے قبل ہی نریندر مودی سے اہم اتحادی ٹی ڈی پی نے سپیکر شپ اور 2 وزار توں کامطالبہ کر دیا۔ بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بھی اہم وزار تیں مانگ لیں اور ساتھ ہی بہار اور آندھرا پردیش کو خصوصی پیکیج دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: عادل راجہ کو ایک اورشدید دھچکا، مزید 3 ہزار پاؤنڈ جرمانے کیساتھ اپیل مسترد

دوسری جانب بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی )نے اتحادی جماعتوں کو اہم وزارتیں دینے سے صاف انکار کرتے ہوئے داخلہ، خزانہ، دفاع کی وزارتیں اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ادھر کانگریس اور اتحادی جماعتوں نے بھی بی جے پی کے اتحادیوں سے رابطے شروع کر دیئے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *