بینکوں سے کیش نکلوانے پر ٹیکس میں اضافے کی تجویز مسترد

بینکوں سے کیش نکلوانے پر ٹیکس میں اضافے کی تجویز مسترد

وزیراعظم شہباز شریف نے کیش ٹرانزیکشن پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ 2024-25کیلئے ٹیکس تجاویز پر کام جاری ہے، ایف آر حکام کے مطابق نان فائلرز پر بینکوں سے کیش نکلوانے پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز مسترد کر دی گئی ہے۔ نان فائلزرکیلئے 50 ہزار روپے سے زائد رقم نکلوانے پر ٹیکس 0.9فیصد کرنے کی تجویز تھی۔ ن فائلرز سے 20 ارب روپے جمع کرنے کا پلان تیار کیا گیا تھا، نان فائلرز پر بینکوں سے 50 ہزار سے زائد رقم نکلوانے پر0.6 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کے تمام نوٹیفکیشن معطل

اس سے قبل حکومت نے پنشنرز اور تنخواہوں پر 10فیصد ٹیکس لاگو کرنے کی شرط بھی ختم کروا دی۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پنشن پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز ختم کر دی گئی۔ حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات ہوئے جن میں کاروباری اور تنخواہ دار طبقے پر یکساں ٹیکس عائد کرنے کی تجاویز پر بات کی گئی۔ آئی ایم ایف کے مطالبے پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی طرف سے ماہانہ 1لاکھ روپے سے زائد پنشن پر 10فیصد ٹیکس لاگو کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی۔ تاہم مذاکرات میں حکومتی ٹیم نے آئی ایم ایف کو یہ تجویز ختم کرنے پر رضامند کر لیا ۔ رپورٹ کے مطابق مذاکرات میں بجٹ میں شامل دیگر کئی تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *