9مئی کے مقدمات کی تفتیش کیلئے لاہور پولیس کی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہو رپولیس کی ٹیم نائب چئیرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی سے 9مئی کے مقدمات کی تفتیش کیلئے اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔ لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5سے اندر داخل ہوگئی۔ 9رکنی پولیس ٹیم ڈی ایس پی جاوید آصف کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچی۔ پولیس ٹیم میں پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی کے ایکسپرٹس بھی شامل ہیں جو کہ اپنے ساتھ جدید آلات بھی لے کر آئے ہیں۔واضح رہے کہ لاہور پولیس کی ٹیم تیسری مرتبہ شاہ محمود قریشی سے تفتیش کیلئے اڈیالہ جیل پہنچی ہے۔
مزید پڑھیں: عمران خان ڈیل نہیں کرینگے ،9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے،علیمہ خان
دوسری جانب انسداد دہشتگردی عدالت نے رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر کی ضمانتوں میں 12جون تک توسیع کر دی۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ 9 مئی کے چار مقدمات میں ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چودھری اور میاں محمود الرشید کی ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔ اے ٹی سی کے جج ارشد جاوید کے رخصت پر ہونے کے باعث کیس میں پیشرفت نہ ہو سکی، عدالت نے ضمانتوں پر مزید توسیع دیتے ہوئے سماعت 12 جون تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ گلبرگ، ماڈل ٹان، نصیر آباد میں مقدمہ درج ہے۔