سپریم کورٹ میں تین ججز کی خالی نشستوں پر تقرری کیلئے بڑے ناموں کی سفارش کر دی گئی

سپریم کورٹ میں تین ججز کی خالی نشستوں پر تقرری کیلئے بڑے ناموں کی سفارش کر دی گئی

سپریم کورٹ میں تین ججز کی خالی نشستوں پر تقرری کے معاملے میں پیشرفت سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ججز کی خالی نشستوں پر تقرری کیلئے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سپریم کورٹ میں تین ججز کی خالی نشستوں کیلئے 9 ججز کے ناموں پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ عقیل عباسی اورلاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد بلال کو سپریم کورٹ لانے کی سفارش کی گئی۔ جوڈیشل کمیشن کی جانب سے حتمی منظوری کیلئے معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیا گیا۔ بعد ازاں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ختم ہوگیا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں کل 17 میں سے 14 ججز فرائض سرانجام دے رہے ہیں جبکہ تین ججز کی نشستیں خالی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *