حارث رئوف پر بال ٹیمپرنگ کا الزام لگ گیا

حارث رئوف پر بال ٹیمپرنگ کا الزام لگ گیا

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں امریکا کی ٹیم سے شرمناک شکست کے بعد قومی ٹیم کے بالر حارث رئوف پر بال ٹیمپرنگ کا سنگین الزام لگ گیا۔

38سالہ سابق امریکی کرکٹر Rusty Theron نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر ایک ٹویٹ کی جس مین انہوں نے الزام عائد کیا کہ میچ کے دوران فاسٹ بالر حارث رئوف نے انگلی کے ناخن کا استقمال کرتے ہوئے گیند کیساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کی کوشش کی ہے۔

مزید پڑھیں: بڑا اپ سیٹ، امریکا نے پاکستان کو شکست دیدی

امریکی کرکٹر نے آئی سی سی کو ٹیگ کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا ایسا دکھانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ پاکستانی بائولر نے ٹیمپرنگ نہیں کی تومحض 2اوورز بعد ہی بال سوئنگ کیسے ہونے لگی؟۔امریکی کرکٹر کی ٹویٹ پر صارفین کی جانب سے بھی شدید ردِعمل دیکھنے میں آرہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی ٹیم کو امریکا کی ٹیم نے اپ سیٹ شکست سے دوچار کیا تھا۔ پاکستان کی بلے بازی بُری طرح ایکسپوز ہوئی اور وکٹیں دھڑا دھڑ گرتی گئیں ۔ میچ سُپر اوور میں گیا لیکن پاکستان کی جانب سے ناقص فیلڈنگ کی بدولت مخالف ٹیم کو اضافی سکور حاصل کرنے کا موقع ملا اور پاکستان سپر اوور میں میچ نہ جیت سکا۔پاکستان کی اپ سیٹ شکست پر پاکستانی شائقین کرکٹ شدید نالاں ہیں جبکہ قومی ٹیم کی کارکردگی کو کرکٹ کے حلقوں میں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *