خیبرپختونخوا حکومت کی لگژری گاڑیوں کی خریداری پر پابندی ہٹانے کی تیاریاں

خیبرپختونخوا حکومت کی لگژری گاڑیوں کی خریداری پر پابندی ہٹانے کی تیاریاں

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس جاری ہے۔

صوبائی کابینہ کا اجلاس آج دوپہر اڑھائی بجے طلب کیا گیا تھا۔ کابینہ اجلاس کے لیے 30 نکات پر مشتمل ایجنڈا جاری کیا گیا تھا۔ کابینہ اجلاس میں سالانہ ریونیو اتھارٹی رپورٹ پیش کی گئی۔ ایجنڈے میں ٹریفک پولیس جرمانوں کی شرح میں ترمیم اور لگژری گاڑیوں کی خریداری پر پابندی ختم کرنا بھی شامل تھا۔

اجلاس میں اربن موبیلٹی اتھارٹی کے لیے گرانڈ ان ایڈ کی منظوری بھی دی جائے گی جبکہ کابینہ ہیلتھ فاؤنڈیشن کے لئے بورڈ آف گورنرز کی منظوری دے گی۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا کیلئے الگ ٹرانسمیشن کمپنی بنانے پر کام شروع، عوام کو سستی بجلی ملے گی

دوسری جانب گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے عوام کو بہترین رہائشی سہولیات کی فراہمی کےلئے صوبے میں تین نئی ہاوسنگ سکیموں کا افتتاح کر دیا ہے جن میں ہنگو ٹائون شپ ، ڈانگران ہائوسنگ سکیم سوات اور میگا سٹی نوشہرہ شامل ہیں۔ 8362 کنال رقبے پر محیط ہنگو ٹائون شپ مختلف مرلہ کے 10162 رہائشی اور کمرشل پلاٹس پر مشتمل ہے، 501 کنال رقبے پر محیط ڈانگرام ہائوسنگ سکیم مختلف مرلہ کے 682 کمرشل اور رہائشی پلاٹس پر مشتمل ہے جبکہ خیبرپختونخوا ہائوسنگ اتھارٹی میگا سٹی نوشہرہ 1750 کنال رقبے پر محیط ہے جس میں مختلف مرلہ کے 3500 کمرشل اور رہائشی پلاٹس دستیاب ہوں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *