اسلام آباد: ٹریل 5 سے ملنے والی طالبعلم طحٰہ کی لاش کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی

اسلام آباد: ٹریل 5 سے ملنے والی طالبعلم طحٰہ کی لاش کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی مارگلہ ہلز سے مردہ حالت میں ملنے والے  طحٰہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی۔

15 سالہ طالب علم طحٰہ کی لاش گزشتہ دنوں مارگلہ کے ہائیکنگ ٹریل 5 سے ملی تھی، وہ اپنے دوستوں کے ساتھ مارگلہ ہلز پر گھومنے کیلئے گیا تھا۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا کہ طحہٰ کے جسم كی تمام ہڈیاں سلامت ہیں ،  کسی قسم کے تشدد اور زخم کے نشانات نہیں، طحہٰ کے جسم پر کسی قسم کے تیز دھار آلے کے نشانات بھی نہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طحہٰ کے جسم کے نمونے پنجاب فارنزک لیب لاہور بھجوا دیے گئے ہیں جس كی رپورٹ آنا باقی ہے۔

طالب علم طحہٰ کی موت کی وجہ ڈی ہائیڈریشن یا حرکت قلب بند ہونا ہوسکتی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *