پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے انصاف لائر فورم کے رہنما اور پی کے 73 سے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی علی زمان ایڈووکیٹ نامعلوم افراد کے زدوکوب سے زخمی ہوگئے ۔
تفصیلا ت کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما علی زمان ایڈووکیٹ کو فوری طور پر پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال ریفر کردیا گیا۔ جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور علی زمان ایڈووکیٹ کی عیادت کے لیے ایل آر ایچ پہنچ گئے۔
مزید پڑھیں:میرے خلاف ایف آئی اے میں سب کچھ محسن نقوی کروا رہا ہے، عمران خان
واضح رہے کہ علی زمان ایڈووکیٹ کو عیدگاہ روڈ پر نامعلوم ملزمان کی جانب سے تشدد کا بنایا گیا ۔

