عمران خان کو جیل میں 2 اے سی بھی لگوادیں، مجھے فرق نہیں پڑتا، نواز شریف

عمران خان کو جیل میں 2 اے سی بھی لگوادیں، مجھے فرق نہیں پڑتا، نواز شریف

عمران خان نے بطور وزیراعظم کہا تھا کہ نواز شریف کی جیل سے اے سی اتروادوں گا، عمران خان کو جیل میں 2اے سی بھی لگوادیں، مجھے فرق نہیں پڑتا، نواز شریف کی مری میں سینیٹرز سے گفتگو۔

سابق وزیراعظم اور صدر مسلم لیگ (ن)نواز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کے بطور وزیراعظم امریکا جا کر کہا تھا کہ نواز شریف کی جیل سے اے سی اُتروادوں گا اور آج آپ خود جیل میں ہیں لیکن میرا دھیان بھی اس طرف نہیں گیا۔ نواز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کو جیل میں دو اے سی لگوادیں مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ میں کینہ پرور اور انتقام پر یقین رکھنے والا شخص نہیں ہوں۔جو باتیں عمران خان نے امریکا جاکر کی تھیں وہ ایک وزیراعظم نہیں کرتا۔ میرے بارے اس نے کہا تھا کہ ’او نواز شریف میں تمہیں وزیراعظم ہائوس سے گھسیٹ کر نکالوں گا۔‘

مزید پڑھیں: نواز شریف کاپارٹی کو مضبوط بنانے کیلئےملک گیر دوروں کافیصلہ

نواز شریف نے عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ میں اپنے دور میں خود چل کر ان کے گھر گیا تھا، ووٹ مانگنے یا مدد مانگنے نہیں بلکہ ان سے یہ کہنے کہ آئو ملکر کام کرتے ہیں۔ بے نظرسے بھی اسی مقصد کیلئے چارٹرآف ڈیموکریسی پر دستخط کیے تھےکہ ملک آگے بڑھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *